افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ریٹائرفوجیوں سمیت عملے کے 7افرادسوارتھے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 4 اگست 2016 23:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 اگست ۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ریٹائرفوجیوں سمیت عملے کے 7افرادسوارتھے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ہیلی کاپٹرمیں عملے سمیت 7افرادسوارتھے ۔

عملے میں ریٹائرفوجی بھی شامل ہیں ،جبکہ ایک روسی اورایک سویلین بھی سوارتھا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کاتعلق کسی ایک فرقے یاملک سے نہیں ،دہشتگردی پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے ،دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے میں دیگرممالک سے روابط فائدے مندثابت ہوئے ۔چارملکی اتحاداقتصادی راہداری کے حوالے سے اہم کرداراداکریگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ترجمان دفترخارجہ نے ا یک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ایک ہیلی کاپٹرنے مرمت کیلئے روس جاناتھا،افغانستان سے فضائی حدوداستعمال کرنے کی پیشگی اجازت لی تھی ،افغان حکومت سے رابطہ کررہے ہیں ،ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹرمیں سوار7افرادکی شناخت ہوگئی ،ہیلی کاپٹرمیں روسی پائلٹ سرگئی سیاس تیانوف ،کرنل (ر)صفدر،میجر(ر)صفدر،لیفٹیننٹ کرنل (ر)شفیق،لیفٹیننٹ (ر)ناصر،کریوچیف کوثراورسویلین داوٴدسوارتھے۔

متعلقہ عنوان :