وزیراعظم نوازشریف کے سامنے بات کی ،قیادت کے خلاف اختلاف رائے جمہوری حق ہے ،استعفے کی خبریں بے بنیادہیں ،چوہدری اسدالرحمن

جمعرات 4 اگست 2016 23:07

وزیراعظم نوازشریف کے سامنے بات کی ،قیادت کے خلاف اختلاف رائے جمہوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کے سامنے بات کی ،قیادت کے خلاف اختلاف رائے جمہوری حق ہے ،استعفے کی خبریں بے بنیادہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم سے کہاکہ آپ ہم سے ملتے رہیں ،انفیکشن نہیں ہوگی ،وزیراعظم نے کہاکہ 20فیصدانفیکشن رہ گئی تھی جواب آپ سے ملنے پرختم ہوگئی ۔میں نے مذاق سے وزیراعظم سے کہاکہ لیک وہ برامان گئے ۔وزیراعظم اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے رہے ،250ممبران کی بات سننے کیلئے صرف25منٹ دیئے ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کادفتربھی ماڈل ٹاوٴن میں ہے وہ بھی ایم پی ایزسے نہیں ملتے۔

متعلقہ عنوان :