پیرمحل میں یوم پاکستان جشن آزادی روایتی جوش وخروش سے منایا جائے گا
ملک عثمان جمعہ 5 اگست 2016 16:11
پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اگست - 2016ء ) پیرمحل میں یوم پاکستان جشن آزادی روایتی جوش وخروش سے منایا جائے گا نان تحصیل ہیڈکوآرٹرپیرمحل کے زیراہتمام جشن آزادی تقریبات 14اگست بروز اتوار اقبال پارک پیرمحل میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ہونگے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کی زیر صدارت جشن آزادی تقریبات کے لیے ٹی ایم اے پیرمحل میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چوہد ری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم ، چوہدری جبار جٹ ایڈوکیٹ صدر بار پیرمحل ،محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل ،مہر اقبال رفیق ہمجانہ ایڈوکیٹ ، کاشف غفار پٹرولیم ایسوسی ایشن ،ناصر صدیق اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجنیئر ،محمد اجمل سپروائز ،ناصر محمود سلیمی ،نعیم اختر جانباز صدر اتحاد لیبر یونین ،محمد زاہد ، حاجی محمد طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل ،محمد رزاق سہوایس ایچ اوتھانہ پیرمحل ،سلطان احمد ناظم ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلد ارپیرمحل ،حاجی محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار ، طارق جاوید چیف آفیسر پیرمحل ،ر انامحمد اشرف کراٹے ماسٹر ، راحیل گجر نے شرکت کی جس میں شیڈول طے کیا گیا کہ 14اگست بروزاتوار کو نمازفجر کے بعد شہدائے آزادی اور شہدائے ضرب عضب کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کے بعد 21گولوں سے سلامی میلاد مصطفی ﷺ چوک میں دی جائے گی نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں یوم آزادی تقریب سائرن 8;58بجے صبح بجایاجائے گا جس کے دوران ہرقسم کی ٹریفک رک جائے گی 9;00بجے قومی ترانہ پرچم کشائی ہوگی جو اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ہمراہ چوہدری خالد سردار متوقع چیئرمین پرچم کشائی کریں گے پولیس کا چاک چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا بعدازاں مرکزی تقریب اقبال پارک پیرمحل میں ہوگی جس میں سکولوں کے بچے تقریری مقابلہ جات میں حصہ لیں گے بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر کے زیر اہتمام کراٹے شوہوگا رات 14،15اگست کو عوام کی تفریح اور آزادی کی یادکوتازہ کرنے کے لیے پیرمحل آرٹ اینڈ شوشل کونسل کے زیر اہتمام اردوپنجابی ڈرامہ :شہید وطن منعقدہوگا جس کے چیف آرگنائزر نعیم اختر جانباز ہونگے تمام تقریب کے چیف آرگنائزر طارق جاوید کمبوہ ، سیکرٹری پروگرام شیخ منور حسین ہونگے پیرمحل کرکٹ کلب اور پیرمحل بار کونسل کرکٹ ٹیم کے دوران13اگست بروز ہفتہ کو شام پانچ بجے میچ کھیلاجائے گا
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.