آزاد کشمیر میں سیاحت انڈسٹری میں تبدیل ہورہی ہے،سردار محمد یعقوب خان
اس میں ریحان خان کی تصویری کتاب کا بھی بڑا کردار ہے ،جس میں لوگوں کو آزاد کشمیر آنے کی ترغیب دی گئی ہے،صدر آزاد کشمیر
جمعہ 5 اگست 2016 18:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاحت انڈسٹری میں تبدیل ہورہی ہے رواں موسم کے دوران آزاد کشمیر میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں نے دورہ کیا جس میں ریحان خان کی تصویری کتاب کا بھی بڑا کردار ہے اس تصویری کتاب نے لوگوں کو آزاد کشمیر آنے کی ترغیب دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر آفیسر محمد ریحان خان کی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں پر مشتمل تصویری کتاب " لینڈ اسکیپ آف کشمیر" پر دیئے جانے والے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریحان خان کو صدر آزاد کشمیر نے خصوصی ایواڈ اور تعریفی سند سے نوازا۔
تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب نے کہا کہ ریحان خان کی کتاب کشمیر اور کشمیریوں کے لئے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کشمیر کے لوگوں کے لئے معاشی جہاد کیا ایسی کتابوں اور ایسے افراد کے دوروں سے آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیوں کی سیاحت میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔
سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہر حکومت سیاحت کی ترقی کے لئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحان خان نے جو کام کیا وہ بہت بڑا ہے میں حکومت پاکستان سے سفارش کروں گا کہ کشمیر کی بہترین خدمت کرنے پر ریحان خان کو قومی سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔ کشمیر میں آنے والے سیاح یہ کتاب شوق سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہ کتاب ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے ہمارے بچوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں دوستیاں اور کاروبار ضرور کیا جائے مگر مسئلہ کشمیر کو متاثر کر کے نہیں، کشمیر کی آزادی کے لئے اگر ہمارے بزرگوں نے اقوام متحدہ کی ضمانت پر بندوق عارضی طور پر رکھی تھی تو ہم اس کو دوبارہ اٹھانے کا حق بھی رکھتے ہیں اگر اقوام عالم کا یہی رویہ رہا تو کشمیریوں کو مسلح جدوجہد کرنی پڑی تو ہرگز گریز نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری عبدالرشید نے ریحان خان کو وادی لیپہ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری اس خوبصورت وادی پر بھی ایک کتاب مرتب کریں، تقریب سے محمد ریحان خان، ممتاز مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، سردار نزاکت خان ،بشیر سدوزئی اور علی حسن ساجد نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.