نیب سندھ نے سوسائٹیز کے اکاؤنٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط ارسال کردیا

جمعہ 5 اگست 2016 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 اگست ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے سوسائٹیز کے اکاؤنٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہے ۔نیب سندھ کے خط کے مطابق تمام کوآپریٹوسوسائٹیزبینک اکانٹ کھولنے کیلئے رجسٹرارکی اجازت کی پابندہیں۔

(جاری ہے)

متعددبینکوں نے رجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزکی اجازت نامے کے بغیر اکاؤنٹس کھولے ہیں ۔تمام کوآپریٹوسوسائٹیزبینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے رجسٹرارکی اجازت کے پابندہیں۔نیب کے خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک انسپکشن کے دوران رجسٹرارکی منظوری چیک کرے اورکوآپریٹوسوسائٹیزکے اکاؤنٹس سے قوانین کی حدسے زائدرقم نہ نکالی جائے۔واضح رہے کہ نیب میں کوآپریٹوسوسائٹیزمیں کرپشن سے متعلق مختلف انکوائریزجاری ہیں۔