صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے دوران کسی بھی قسم غفلت اور لاپرواہی برادشت نہیں کی جائیگی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 5 اگست 2016 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی ا قتدار احمدنے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے دوران کسی بھی قسم غفلت اور لاپرواہی برادشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے اورنگی زون میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری کو برائے کار لایا جائے اور ان تمام مقامات جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے تمام ان علاقوں جہاں کچرے وملبے کے ڈھیر اب تک موجود ہیں ان کی منتقلی کیلئے فوری طور پر اقدامات کیئے جائیں جبکہ موقع پر موجود عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔