صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 5 اگست 2016 19:24

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 05 اگست۔2016ء ) سرگودھا اور گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے گلی محلوں میں خاکروب جھاڑو دینے مہینہ مہینہ نہیں آتے جبکہ گٹروں کی صفائی نہ ہونے کے سبب کئی علاقوں میں گندے پانی کے جوہڑ بنتے جارہے ہیں یہاں پر مچھروں کی افزائش‘ ڈینگی‘ ملیریا اور دیگر بیماریوں کا سبب بننے لگی ہیں شہر کی متعدد نواحی آبادیاں مکمل طور پر باقاعدہ جوہڑوں کی شکل اختیار کرچکی ہیں‘ محمدی کالونی‘ کمبوہ کالونی‘ مدینہ کالونی‘ جوہر کالونی‘ دین کالونی‘ گلوالہ‘ مجاہد کالونی ‘ گلشن کالونی سمیت دیگر کالونیاں ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے اور وہاں پر پراپرٹی کے ریٹ انتہائی کم سطح پر آگئے ہیں اور لوگ ان آبادیوں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ان علاقوں میں 1 لاکھ سے3 لاکھ روپے مرلہ میں اراضی خریدی تھی مگر اب یہاں کوئی 50 سے سوا لاکھ روپے مرلہ اراضی خریدنے کو تیار نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی ووٹ لیکر ان علاقوں کو مکمل طور پر بھول چکے ہیں آئندہ کوئی بھی سیاسی جماعت کا امیدوار یہاں ووٹ لینے آیا تو اس کا جوتوں اور گندے ٹماٹروں سے استقبال کرینگے اور آئندہ کسی جماعت کو ووٹ نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :