گارڈن ٹاؤن پولیس نے لاپتہ ہونے والے 12 سالہ عبداﷲ اور 7سالہ علی حسن کو برآمدکر کے ان کے والدین کے حوالے کر دیا

جمعہ 5 اگست 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 اگست ۔2016ء ) گارڈن ٹاؤن پولیس نے لاپتہ ہونے والے گارڈن ٹاؤن جیون ہانہ کے رہائشی12 سالہ عبداﷲ اور 7سالہ علی حسن کو برآمدکر کے ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گارڈن ٹاؤن کے رہائشی محمد یونس نے تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درخواست دی کہ اس کا دو بیٹے 12سالہ عبداﷲ اور 7سالہ علی حسن مورخہ 04/08/016 کی شام کو گھر سے کھیلنے کے باہر گئے اور تاحال واپس نہیں آیا اورمجھے شک ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کرلیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مساجدو مارکیٹوں میں بچے کی گمشدگی کے اعلانات کروائے اور بچوں کی تلاش کے لئے چائلڈ پروٹکشن بیور و گئے جہاں پر بچے موجود تھے ۔

چائلڈ پروٹکشن بیورو کے عملے نے گارڈن ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ دونوں بچے بھیک مانگ رہے تھے جس کی وجہ سے ہم اسے اپنے دفتر لے آئے ہیں پولیس نے بچوں کے والدین کو بلا کر بچے ان کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے ہونے بچوں میں نوے فیصد سے زائداکثریت والدین سے ناراض ہو کر، راستہ بھول جانا،گھریلو تنازعہ،مدرسہ یا سکول میں استاد کی ڈانٹ یا کام کے ڈر سے گھر سے چلے جاتے ہیں اور خو د ہی واپس آجاتے ہیں۔

شہر میں لاپتہ بچوں کا واپس آجانا اس بات کی دلیل ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کا کوئی گروہ کا م نہیں کر رہابلکہ یہ تائثر بھی غلط ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کے نام پر بچے اغواء ہوتے ہیں کیونکہ اکثر واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ آج تک کسی نے تاوان مانگنے کی کال نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :