ہیکرز سے بچنے کیلئے تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کیلئے اقدامات کریں ‘ ایس اینڈ جی اے ڈی

جمعہ 5 اگست 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء) پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے آئی اینڈ سی ونگ نے پنجاب کے اہم سرکاری اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیاہے کہ تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ ہیکرز ڈیٹا ہیک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے آئی اینڈسی ونگ نے پنجاب کے اہم سرکاری اداروں کو مراسلہ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ریسرچرزنے ماؤس جیک نامی نقص کی نشاندہی کی ہے،اس نقص کو کمپیوٹر ہیکنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،وائرلیس کی بورڈ اور ما?س اس نقص کی زد میں آسکتے ہیں،ہیکر وائرلیس سگنلز کا تعین کرکے ڈیٹا ہیک کرسکتے ہیں، ہیکرز کمپیوٹر کی ضروری سیٹنگ بھی تبدیل کرسکتے ہیں،تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :