گورنر سندھ سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقاتصوبے میں امن امان کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

جمعہ 5 اگست 2016 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن امان کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر ہاوس جا کر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل اولین ترجیح ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دیں ،صوبے میں ترقیاتی عمل تیز کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کا دورہ کر کے بارشوں کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :