وزیراعظم محمد نوازشریف نے بی ایس 22 میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں 13 افسران کی ترقی کی منظوری دیدی

جمعہ 5 اگست 2016 22:53

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مختلف آسامیوں پر افسران کی تقرری کرتے ہوئے بی ایس 22 کی سروسز کے ساتھ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے 13 افسران کی ترقی کی منظوری دی ہے، وزیراعظم نے اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے یکم اگست 2016 ء کو ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر افسران کی ترقی کی منظوری دی، وزیراعظم آفس کے نوٹیفیکیشن کے مطابق (پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس) کے عمران اقبال کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر کے طور پر ترقی دیتے ہوئے تقرری کی گئی ہے۔

تہمینہ جنجوعہ (فارن سروسز آف پاکستان) ترقی پانے کے ساتھ جنیوا میں اقوام متحدہ کی مستقل نمائندہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتی رہیں گی، اظہر علی چوہدری ترقی پانے کے ساتھ (کامرس اینڈ ٹریڈسرمایہ کاری بورڈ) میں سیکرٹری کے طورپر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، صفدر حسین (انگلینڈ ریونیو سروس) ترقی پانے کے ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے، محمد ارشاد (انگلینڈ ریونیو سروس) ترقی پانے کے ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے، کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی خان (پولیس سروس آف پاکستان) ترقی پانے کے ساتھ ایک اپ گریڈ آسامی پر آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

محمد المش (پولیس سروس آف پاکستان) ترقی پانے کے ساتھ ایف آئی اے میں ڈائریکٹر جنرل کے طورپر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ عظمت علی رانجھا (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) ترقی پانے کے ساتھ وزارت تجارت کے سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔ رضوان بشیر خان (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) ترقی پانے کے ساتھ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سیکرٹری کے طورپر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

کیپٹن ریٹائرڈ شاہد اشرف تارڑ (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) ترقی پانے کے ساتھ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ سردار احمد نواز سکھیرا (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) ترقی پانے کے ساتھ پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سیکرٹری کے طورپر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے یاسمین مسعود (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس) ترقی پانے کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سیکرٹری کے طورپر تقرری کی گئی ہے، محمد سلیم احمد رانجھا (پاکستان کسٹمز سروس) کی خدمات ایف بی آر کی صوابدید پر دی گئی ہیں۔ محمد یونس ڈھاگہ ترقی پانے کے ساتھ وزارت پانی وبجلی کے سیکرٹری کے طورپر خدمات سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :