پاکستانی سفیر مظفرالحق نے سعودی عرب میں پھنسے پاکسانیوں کو یومیہ ضروریات کیلئے فی کس 200 ریال دیئے

مختلف کمپنیوں کی جانب سے اجرت نہ ملنے کا معاملہ سعودی حکام کے سامنے اٹھایا اور مختلف کیمپوں کا بھی دورہ کیا ہے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مظفرالحق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 5 اگست 2016 23:02

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مظفرالحق نے سعودی عرب میں پھنسے پاکسانیوں کی مدد کیلئے انہیں فی کس 200 ریال دیئے جس سے ان کی یومیہ ضروریات پوری ہوں گی۔

(جاری ہے)

سفیر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ معاملہ سعودی حکام کے سامنے اٹھایا اور مختلف کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے درمیان فی کس 200 ریال تقسیم کئے سعودی عرب میں کام کرنے والے سینکڑوں پاکستانیوں کو کمپنیوں کی جانب سے اجرت نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

وزیراعظم نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ پاکستانیوں کے مسائل فوری طورپر حل کئے جائیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انہیں مدد فراہم کی جائے سفیر نے مزید بتایا کہ سفارتخانے اور حکومت کی سطح پراس مسئلہ کے حل کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔