سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ہیلپ لائن اور لیگل سیل قائم کیاگیا ہے، سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ جن پاکستانیوں کا اقامہ (ورک پرمٹ) ختم ہوگیا ہے انہیں واپس نہ بھیجا جائے

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمن گیلانی کی گفتگو

جمعہ 5 اگست 2016 23:08

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ہیلپ لائن اور لیگل سیل قائم کیاگیا ..

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 اگست ۔2016ء) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ایک ہیلپ لائن اور لیگل سیل قائم کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ جن پاکستانیوں کا اقامہ (ورک پرمٹ) ختم ہوگیا ہے انہیں واپس نہ بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستانی سفارتخانہ سے کہا ہے کہ متاثرین کیلئے 10 لاکھ ریال مختص کرنے کے ساتھ انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :