وزیراعظم نے گریڈ21کے اعلی ٰافسران کی گریڈ22 میں ترقی اورتعیناتیوں کی منظوری دیدی

جمعہ 5 اگست 2016 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نے گریڈ21کے اعلی ٰافسران کی گریڈ22 میں ترقی اورتعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفییکشن کے مطابق یاسین مسعود کوپی آئی ایس پی میں سیکریٹری تعینات کردیاگیایونس ڈھاگابطورسیکریٹری پانی وبجلی ، شاہد اشرف تارڑچیئرمین این ایچ اے، عظمت علی رانجھاسیکریٹری وزارت تجارت ،سرداراحمدنوازسکھیراسیکریٹری نجکاری کمیشن ، رضوان بشیربدستورسیکریٹری آئی ٹی ، محمداملیش ڈی جی ایف آئی اے اورکیپٹن ریٹائرڈلیاقت علی خان آئی جی ایف سی کے طورپرخدمات جاری رکھیں گے۔

عمران اقبال ممبر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ جنیوا میں بطور مستقل نمائندہ اپنی خدمات جاری رکھیں گی ،اظہر علی چوہدری سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ اپنی خدمات جاری رکھیں گے،صفدر حسین ایف بی آر، محمد ارشاد ایف بی آر میں برقرار رکھا گیا ہے ۔تمام افسران کویکم اگست سے گریڈ22میں ترقی دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :