کوئٹہ سے حج کی پہلی پرواز207عازمین حج کولیکرجدہ روانہ

بلوچستان حکومت کے کسی بھی نمائندے نے عازمین کورخصت نہیں کیا

جمعہ 5 اگست 2016 23:15

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ سے حج کی پہلی پرواز 207 عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہو گئی صوبائی حکومت کے کسی بھی نمائندے نے عازمین حج کو رخصت نہیں کیا بلکہ ایئرپورٹ کے منیجر محمد قاسم خلجی نے عازمین حج کو رخصت کیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 207 عازمین حج کو جدہ کیلئے روانہ کیا اس موقع پر صوبائی حکومت کے کسی بھی نمائندے نے عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے موجود نہیں تھے ماضی میں عازمین حج کو جدہ کیلئے روانہ کرنے کے موقع پر صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام موجود ہوتے تھے اس موقع پر عازمین حج کے عزیز و اقارب نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :