برازیل میں پوکیمون گو کھیلنےپر جاپانی اولمپین کا موبائل بل 5 ہزار ڈالر

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اگست 2016 09:54

برازیل میں پوکیمون گو کھیلنےپر جاپانی اولمپین کا موبائل بل 5 ہزار ڈالر

برازیل میں موجود ایک جاپانی جمناسٹ کا موبائل بل 5 لاکھ ین (تقریباً 5 ہزار ڈالر) آیا تو اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ 2012 کے لندن اولمپک میں سونے کا تمغہ لینے والے کوہی اوچیمورا نے ساؤ پاؤلو میں پوکیمون گو ڈاؤن لوڈ کر کے کھیلی تو رومنگ کی وجہ سے اسے بھاری موبائل بل کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)


دلچسپ بات یہ ہے کہ برازیل آنے سے پہلے کوہی نے کبھی بھی پوکیمون گو نہیں کھیلی تھی۔ برازیل میں اسے چند دن فرصت کے ملے تو اس نے فوراً گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیلنا شروع کردی۔
خوش قسمتی سے جب کوہی نے اپنے موبائل کیرئیر کو فون کیا تو انہوں نے اس کا بل کم کرتے ہوئے یومیہ 30 ڈالر کردیا۔

متعلقہ عنوان :