جرمنی میں ترک سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں اضافہ

ہفتہ 6 اگست 2016 16:06

برلن ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران سترہ سو ترک شہریوں نے جرمنی میں پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جو گزشتہ تمام برس کے دوران جمع کرائی جانے والی درخواستوں کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی میں مہاجرت اور تارکین وطن کے وفاقی دفتر کے مطابق ان میں زیادہ تر ترکوں کا تعلق جنوب مشرقی کرد علاقوں سے ہے، جہاں ملکی فوج اور کرد علیحدگی پسندوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 6.7 فیصد درخواست دہندگان کو جرمنی میں پناہ دی جا چکی ہے۔