Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کا دورہ پریس کلب

ہفتہ 6 اگست 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ایم این اے صمصام بخاری کی قیادت میں لاہور پریس کلب کا دورہ کیا، صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں ، نائب صدر عبدالمجید ساجد اوراراکین گورننگ باڈی نے وفد کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے کہا کہ ملکی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور میڈیا نے موجودہ حالات میں ثابت کیا ہے کہ وہ ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے اور عمران خان بھی جلد پریس کلب کا دورہ کریں گے۔ پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور صحافیوں نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما صمصام بخاری اوردیگر عہدیداران کا کلب آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات