بلیک لسٹ میں شامل امریکی کی پاکستان آمد معاملہ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس
امیگریشن کے حوالے سے نئی پالیسی بنانے، غیر ملکیوں کو ویزہ وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بغیر جاری نہ کر نے کا فیصلہ امریکی شہری کی پاکستان آمد کا ذمہ دار ہوسٹن میں پاکستانی سفارت خانے کا افسر اور امیگریشن کاوٴنٹر پر موجود ایف آئی اے اہلکار کو قرار میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا قبل از وقت ہے، مذکورہ شخص کو2011میں جن وجوہات کی بنا پر بلیک لسٹ کیا گیا ان میں جاسوسی کی کوئی شک شامل نہیں ، میتھیو بیرٹ کے واقعے کو ریمنڈ ڈیوس کے قصے سے جوڑنا بھی مناسب نہیں،ترجمان وزارت داخلہ
اتوار 7 اگست 2016 19:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلیک لسٹ میں ہونے کے باوجود امریکی شہری کی پاکستان میں آمد پر متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ایف ائی اے کو امیگریشن کے سلسلے میں نئی پالیسی فریم ورک بنانے کی ہدایت کر دی ،امریکی شہری کا بلیک لسٹ میں ہونے کے باوجود پاکستان آمد کا ذمہ دار ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کا ویزہ افسر اور ائیر پورٹ پر امیگریشن کاوٴنٹر پر موجود ایف آئی اے اہلکار کو قرار دیدیا گیا،وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ پاکستانی سفارت خانوں سے کسی غیر ملکی کو ویزے کا اجراء وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے۔
اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں وزارتِ داخلہ، ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں خاص طور پر ایک امریکی شخص میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ پر ہونے کے باوجود پاکستانی ویزہ حاصل کرلینے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا نامناسب اور قبل از وقت ہے، مذکورہ شخص کو2011میں جن وجوہات کی بنا پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا ان میں جاسوسی کی کوئی شک شامل نہیں تھی، میتھیو بیرٹ کے واقعے کو ریمنڈ ڈیوس کے قصے سے جوڑنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں۔
اجلاس میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود اسے پاکستانی ویزے کا اجراء ہونا اور امیگریشن حکام کی جانب سے اسے داخلے کی اجازت ملنے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی، رپورٹ میں ابتدائی طور پر اس واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسر پر عائد کی گئی ہے جس نے ریکارڈ دیکھے بغیر 24گھنٹوں میں بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو ویزہ جاری کر دیا، واقعے کی دوسری ذمہ داری امیگریشن کاوٴنٹر پر موجود ایف آی اے کے اس اہلکار پر عائدکی گئی ہے جس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میتھیو بیرٹ کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دی۔اجلاس میں میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کیلئے وزیرِداخلہ کی طرف سے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔ وزیرِداخلہ نے ایف ائی اے کو امیگریشن کے سلسلے میں نئی پالیسی فریم ورک بنانے کی ہدایت تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی مکمل طور پر روک تھام کی جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پربھی غورکیا گیا کہ آئندہ پاکستانی سفارت خانوں سے کسی غیر ملکی کو ویزے کا اجراء وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ بلیک لسٹ اور امیگریشن کے نظام کواپ ڈیٹ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.