پاکستان نے مخصوص دہشتگردوں کو نشانہ بنانے سے متعلق امریکی حکام کا بیان مستردکردیا

امریکی نائب ترجمان کا الزام بے بنیاد ہے ، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہے،بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی خاموشی حیران کن ہے ، بھارتی جاسوس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اقرار کیا تھا،ترجمان دفتر خارجہ کا امریکی نائب ترجمان کے بیان پر ردعمل

پیر 8 اگست 2016 01:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) پاکستان نے مخصوص دہشتگردوں کو نشانہ بنانے سے متعلق امریکی حکام کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب ترجمان کا الزام بے بنیاد ہے ، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہے،بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی خاموشی حیران کن ہے ، بھارتی جاسوس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اقرار کیا تھا ۔

اتوار کو دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب ترجمان کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، مخصوص دہشتگردوں کو ہدف بنانے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات بے بنیاد ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہے ، بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی خاموشی حیران کن ہے ، بھارتی جاسوس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اقرار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی تھی اور وطن واپسی پر انہوں نے اس بارے میں مضمون بھی لکھا ۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے الزام لگایا تھاکہ پاکستان مخصوص دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کررہا ہے ۔