جدہ: سعودی اووجر کمپنی معاشی مشکلات کے باعث دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی : رپورٹ

پیر 8 اگست 2016 11:24

جدہ: سعودی اووجر کمپنی معاشی مشکلات کے باعث دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ ..

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): معاشی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کی دوسری بڑی تعمیراتی کمپنی سعودی اووجر معاشی مشکلات کے باعث عنقریب دیوالیہ ہو جائے گی۔ سعودی اووجر کمپنی نے پچھلے آٹھ ماہ سے تقریباََ20,000ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جس کی وجہ سے اس پر نئے ٹھیکے اور ملازمین بھرتی کرنے پر پابندی عائد ہے ۔

نئے ٹھیکے نہ ملنے کی وجہ سے کمپنی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی اووجر کمپنی کی انتظامیہ نے ملازمین کو میڈیکل انشورنس بھی دینا بند کردی ہے ۔ اپنا نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر کمپنی کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ ” ملازمین کو صرف یہ ہی نہیں کہ میڈیکل انشورنس نہیں مل رہا بلکہ کچھ ملازمین ایسے ہیں جن کی مدتِ ملازمت ختم ہونے پر واجبات کی مد میں 500,000سعودی ریال سے زائد بنتے ہیں۔ جن کی ادائیگی کمپنی کو ہر صورت کرنے ہے “۔ جد ہ انشورنس کمیٹی کے رکن عدنان خواجہ کے مطابق ”ان مشکلات سے نکلنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہی ہے کہ کمپنی اپنے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دے“ ۔ معاشی ما ہرین کمپنی کے مستقبل کے بارے میں زیادہ پر امید دکھائی نہیں دے رہے.