سانحہ کوئٹہ ؛ بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 11:40

سانحہ کوئٹہ ؛ بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) :سانحہ کوئٹہ پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال کے باہر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ بلوچستان حکومت نے سانحہ کوئٹہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ ہم کبوتر کی طرح اپنی آنکھیں بند نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت پہلے سپریم کورٹ بار کے صدر کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور پھر اسپتال کے باہر وکلا کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم اور دفتر خارجہ حکام کو واقعہ سے متعلق شواہد دوں گا۔ پاکستان میں دہشتگردوں کی فنڈنگ باہر سے ہو رہی ہے، بلوچستان میں دہشتگردی میں را براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد آخری سانسیں کے رہے ہیں کیونکہ ہم جلد ہی دہشتگردوں کو بلوچستان سے ختم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :