سعودی سرحد پریمنی باغیوں کے خلاف کارروائی،36ہلاک

پیر 8 اگست 2016 11:55

سعودی سرحد پریمنی باغیوں کے خلاف کارروائی،36ہلاک

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) یمن میں سیاسی مفاہمت کی مساعی تعطل کا شکار ہونے کے بعد ملک کے مختلف محاذوں پر لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔میدیارپورٹس کے مطابق حرض کے محاذ پر یمنی فوج اور اس کی حامی عوامی مزاحمتی ملیشیا نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس کے بعد محاذ جنگ پر گھمسان کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ ادھر سعودی عرب کی فوج نے بھی یمنی سرحد کے اندر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ، سعودی فوج نے توپخانے کی مدد سے ساحلی علاقوں الحرث اور الطوال میں ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جس کے نتیجے میں دشمن کوبھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔

گولہ باری میں حوثیوں کے اسلحہ کے خفیہ مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی بارڈر فورسز نے تین روز قبل سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کی مسلسل نگرانی کے بعد انہیں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں الملاحیط اور جبل الدود کے مقامات پر 36 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد میں شامل جنگی طیاروں نے بھی یمن کے اندر حوثیوں اور مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

الحجہ گورنری میں اتحادی طیاروں نے حرض۔ میدی، الطوال گذرگاہ اور وادی بن عبداللہ میں المداحشہ کے مقام پر باغیوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے ذریعے حملے کیے گئے۔اتحادی طیاروں نے محاذ جنگ کی طرف بھیجے گئے اسلحہ اور جنگجووٴں پر مشتمل باغیوں کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا اور باغیوں کی متعدد گاڑیاں تباہ کردیں۔ یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے نھم کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ کارروائی کویت کی میزبانی میں جاری امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کی گئی ہے۔نھم گورنری میں حکومتی فورسز نے جبل المنارہ اور دیگر مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔خیال رہے کہ تزویراتی اعتبار سے نھم گورنری نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ دارالحکومت صنعاء کے سب سے زیادہ قریب ہے۔ نھم پر کنٹرول سے صنعاء سے باغیوں کو نکال باہر کرنے میں مدد ملے گی۔ نھم گورنری کے بعض علاقے پہلے ہی حکومتی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ ارحب، بنی حشیش اور بنی حارث کے علاقوں پر فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے۔جبل المنارہ پر بھی حال ہی میں یمن کی سرکاری فوج نے مزاحمتی ملیشیا کی مدد سے قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :