کوئٹہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ وفاقی وزیر پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 11:59

کوئٹہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ وفاقی وزیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہناہے کہ کوئٹہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوںکے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب فیصلہ کن مرحلے میں ہے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں بھارت اور دیگر عوامل کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دہشتگرد پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اور ان کے سر پرست کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔ یاد رہے کہ سانحہ کوئٹہ میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :