کوٹلی کے سرحدی علاقے نکیال دتوٹ کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی

پیر 8 اگست 2016 12:16

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء)کوٹلی کے سرحدی علاقے نکیال دتوٹ کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی -تفصیلات کے مطا بق تھانہ پولیس نکیال کی حدود د ا توٹ پلانی لدھیال کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے طارق ولد یعقوب شدید زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت میں کو ٹلی منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا بھائی شفیق شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ہسپتال داخل کر لیا گیا -