فلم ”رستم“ شادیاں بچانے کیساتھ طلاقیں روکے گی، اکشے کمار

پیر 8 اگست 2016 12:22

فلم ”رستم“ شادیاں بچانے کیساتھ طلاقیں روکے گی، اکشے کمار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست۔2016ء) بالی ووڈاداکار اکشے کمارکا کہناہے کہ ان کی آنیوالی فلم ”رستم “ دنیا بھر میں طلاق کی بڑھتی شرح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہییہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔اکشے کمارنے کہا کہ ”رستم “ حقیقی زندگی کی بے وفائی کی کہانی پر مبنی ہے جو خواتین کو پسند آئے گی جب کہ یہ شادیوں کو بچانے اور طلاقوں کو روکنے کا کام بھی کریگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم رستم کی کہانی 1959 کے ایک کیس پر بنائی گئی ہے جو ایک نیول آفیسر کے ایم ناناوتی کا تھا، جس نے اپنی بیوی کے چاہنے والے کو قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں چلا، جس دوران عوامی ہمدردری اور میڈیا ٹرائل میں نانا وتی کے گناہ یا بے گناہی کا چرچا ہوا۔ اکشے کمارکا کہناتھا کہ جہاں تک فلم کی بات ہے یہ متعدد شادیوں کو بچانے جارہی ہے اور یہ لوگوں کو طلاق لینے سے روکے گی، آپ ایک رشتے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو یہ فلم آپ کو بتائے گی کہ اس کے کیسے نبھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :