دبئی:پاکستانی اکائونٹینٹ نے ساتھیوں کی مدد سے مالک کے 2.5ملین درہم چرا لیئے

پیر 8 اگست 2016 12:37

دبئی:پاکستانی اکائونٹینٹ نے ساتھیوں کی مدد سے مالک کے 2.5ملین درہم چرا ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): دبئی کے علاقے نائف میں ایک پاکستانی اکاؤنٹنٹ نے افغانی شہریوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی مالک کے 2.5ملین درہم چرا لیئے ۔ تفصیلات کے مطابق 24سالہ افغانی سیلز مین نے تقریباََ11بجے رات اپنے رہائشی گا ہ کے لاکر میں 2.5ملین درہم رکھے ۔ اگلے دن جب اس نے لاکر کھولا تو اس میں سے کچھ بھی نہیں نکلا ۔ افغانی شہری نے اس کی اطلاع فوراََ پولیس کو کردی ۔

(جاری ہے)

جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس لاکر کو باقاعدہ چابی سے کھولا گیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں پاکستانی اکاؤنٹنٹ کو پکڑا جس نے تفتیش کے دوران رقم چوری کرنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھ دو افغانی اور ایک چائینز لڑکی نے بھی ساتھ دیا تھا۔ جن کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا ہے. تمام افراد پر دبئی کریمنل کورٹ میں مقدمہ درج کروا دیاگیا ہے .