بھارتی کروڑ پتی خاتون نے سڑک کنارے چنا چاٹ بیچنا شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 12:39

بھارتی کروڑ پتی خاتون  نے سڑک کنارے چنا چاٹ بیچنا شروع  کر دی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : بھارت کی رہائشی ایک کروڑ پتی خاتون نے سڑک کنارے چنا چاٹ بیچنا شروع کر دی۔ ارواشی نامی یہ خاتون کروڑوں روپے کے بنگلے اور گاڑیوں کی مالک ہیں لیکن شوہر کے ٹریفک حادثے میں معذور ہونے کے بعد اروشی نے سڑک کنارے ریڑھی لگا کر چنا چاٹ بیچنا شروع کر دی۔ ارواشی نے گریجویٹ کر رکھا ہے اور یہی اس کے فر فر انگریزی بولنے کی ایک وجہ بھی ہے۔

ارواشی نے بتایا کہ چھولوں کی ریڑھی لگانے سے قبل مجھے میری خاندان کی جانب سے کافی تحفظات ظاہر کیے گئے۔ خاندان والوں کا کہنا تھا کہ میری تعلیم کے لحاظ سے یہ کام مناسب نہیں۔ ارواشی نے دکان کھول کر دینے کی اپنے سسر کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔ 34 سالہ اس خاتون کو شوہر کے ایکسیڈنٹ میں معذور ہونے نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

ارواشی دو بچوں کی ماں بھی ہے۔

شوہر کے ٹریفک حادثے میں معذور ہونے کے بعد ہی ارواشی نے اپنی نوکری چھوڑی اور ٹھیک پندرہ دن کے بعد سڑک کنارے چھولوں کی ریڑھی لگا لی۔ ارواشی اپناذاتی ریسٹورنٹ کھولنے کی خواہشمند ہے۔ ارواشی کا کہنا ہے کہ مجھے میری بچوں اور خاندان کے تاریک مستقبل سے خوف آتا ہے جس پر میں نے یہ کام شروع کرنے کی ٹھانی۔ ارواشی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم ابھی معاشی طور پر کمزرو نہیں ہیں لیکن چونکہ مستقبل سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا تو میں نے سوچا کہ بطور ٹیچر میں اتنی کمائی نہیں کر سکتی اور کیونکہ مجھے کھانا پکانے کا شوق ہے تو میں نے سوچا اسی میں سرمایہ کاری کر لی جائے۔

ارواشی کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ معاشی حالات کے سبب میرے بچوں کو اسکول تبدیل کرنا پڑے۔ ارواشی کا کہنا تھا کہ میں اس ریڑھی سے روزانہ 2500 سے 3 ہزار تک کی کمائی کرتی ہوں اور اس پر میں بہت خوش ہوں۔ ارواشی کی کہانی کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبولیت حاصل ہوئی اور بالخصوص نسوانی حلقے نے ارواشی کی اس ہمت اور حوصلے کی داد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :