دبئی:شیخ زید روڈ پر100ملین درہم لاگت سے تیار بینٹلے ایس زیڈ آر شور وم کھل گیا

پیر 8 اگست 2016 12:59

دبئی:شیخ زید روڈ پر100ملین درہم لاگت سے تیار بینٹلے ایس زیڈ آر شور وم ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): شیخ زید روڈ پر100ملین درہم کی لاگت سے تیار دنیا میں سب سے بڑا گاڑیوں کا شوروم شہریوں کے لیئے کھول دیا گیا ہے ۔ گاڑیوں کا یہ شوروم مشہور ِ زمانہ برانڈ بینٹلے کی انتظامیہ نے کھولا ہے ۔ اس سے پہلے یہ ہی شوروم دیرہ میں کھولا گیاتھا۔ اس شوروم کی چھ منزلیں ہیں۔

(جاری ہے)

آکری منزل اور دوسری جگہوں پر باغ بھی تعمیر کیا گیاہے۔ بینٹلے برانڈ کی مشہور گاڑیوں کے خریداروں کے لیے بہترین جگہ جہاں خریداروں کو تمام گاڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ شوروم کو آفیشیلی طور پر نومبر میں کھولا جائے گا. اس وقت شوروم میں 29کاریں رکھی گئی ہیں جن میں سے 23کاریں بالکل نئی ہیں. اسکی باقاعدہ ڈیلر شپ دبئی الہبطور موٹرز کے پاس ہے.