حج کے ایام شروع ہونے سے قبل 6 لاکھ عازمین حج کی روضہ رسولﷺ پر حاضری کی امکان

پیر 8 اگست 2016 13:23

جدہ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) سعودی عرب میں اس سال حج کے ایام شروع ہونے سے قبل 6 لاکھ عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دینے آئیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان حاتم قاضی سے کہا ہے کہ عازمین حج کی مدینہ آمد گزشتہ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے اور حج کی ادائیگی کے لئے مکہ المکرمہ لوٹنے سے قبل قریب 6 لاکھ افراد مدینہ آئیں گے۔انھوں نے بتایا کہ جمعرات کوحج آپریشن کے تحت پہلے دن 60 حج پروازیں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائرپورٹ آئیں جہاں عازمین کو خوش آمدید کہنے کے لئے 14 لاؤنجز تیار کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دنیا کے 42 ممالک کے 6 لاکھ سے زیادہ عازمین اس سیزن میں مدینہ آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :