دوبئی ایئرپورٹ پرمسافروں کی آمدورفت میں ایک فیصد کمی

پیر 8 اگست 2016 13:29

دوبئی ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) دوبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمدورفت میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بنیادی وجہ ماہ رمضان المبارک میں سرگرمیوں میں کمی بتائی گئی ہے ۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جون کے دوران ماہ مبارک ایام کے باعث دوبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 5.86 ملین رہی جو جون 2015 ء کی نسبت 1 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک کے دوران شہری اپنی کاروباری و سفری مصروفیات کم کردیتے ہیں جس کے باعث ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اس ایئرپورٹ سے 40.51 ملین مسافروں نے سفر کیا جو کہ 2015 ء کی پہلی ششماہی کی نسبت 5.8 فیصد زیادہ ہیں۔جون کے دوران ایئرپورٹ سے سامان کی ترسیل 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2,26,175 ٹن جبکہ 6 ماہ کے دوران ترسیل کی مقدار 1.28 ملین ٹن رہی۔

متعلقہ عنوان :