اداکارہ کرینہ جان 19ویں سالگرہ کی پرقار تقریب

پیر 8 اگست 2016 13:48

اداکارہ کرینہ جان 19ویں سالگرہ کی پرقار تقریب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکار ہ کرینہ جان 19ویں سالگرہ کی پرقار تقریب، تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینہ جان نے اپنی 19ویں سالگرہ کی تقریب بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس پر سجائی جس میں فلم، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سالگرہ کی اس تقریب میں اداکارسلیم البیلا، واجد خان، شکیل چن، کامران مجاہد، شاہد خان، پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ، ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، میک اپ آرٹسٹ سونو چل،ندیم پہلوان،اداکارہ سارہ خان، ردا چوہدری، نایاب خان دیگر نے شرکت کرکے سالگرہ کی اس تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرینہ جان کا کہنا تھا کہ میں تمام دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحات نکال کرمیری خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔