ملک میں کئی او ر ایجنسیاں کا م کر رہی ہیں مگر حکومت خاموش ہے ‘سراج الحق

حکومت سیاسی جماعتوں کو بلا کر دہشت گردی پر بات کرے ‘ امیر جماعت اسلامی

پیر 8 اگست 2016 14:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کئی او ر ایجنسیاں کا م کر رہی ہیں مگر ہم حکومت خاموش ہے ‘ حکومت سیاسی جماعتوں کو بلا کر دہشت گردی پر بات کرے ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال میں دھماکے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ بھارت ملوث رہا ہے ، بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ پکڑے جا رہے ہیں ۔ حکومت سوئی ہوئی ہے مگر عوام جاگ رہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ دہشت گرد اور بہت سے عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتے ہیں ، سول ہسپتال میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ۔