واسا نے لاہور میں 13کلومیٹر طویل بارش کے پانی کے نکاس کا منصوبہ تیا رکر لیا

پیر 8 اگست 2016 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) واسا نے لاہور میں 13کلومیٹر طویل بارش کے پانی کے نکاس کا منصوبہ تیا رکر لیا،حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائی جائیگی ، اڑھائی ارب کی لاگت آئے گی ، پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسا نے شہر اکھاڑنے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت واسا حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائے گا، تمام روٹ پر پری کا سٹ بوکس کلوٹ ڈرین سٹرکچر ڈالے گا،ڈرین سٹرکچر ڈالنے کیلئے روٹ پر کئی فٹ گہری کھدائی کرنا پڑے گی ۔

منصوبے پر اڑھائی ارب لا گت آئے گی،واسا نے منصوبے کا پی سی ون بنا کر پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس کی منظوری کے فوراً بعد ہی کام شروع کر دیا جا ئے گا۔ واسا کے مطابق منصوبہ سے حاجی کیمپ لکشمی چوک اور نابھا روڑ ، جین مندر چوبرجی اور شام نگر کے علاقوں کو واضح ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :