زیادہ دیر بیٹھے رہنے والے افراد اپنے پاؤں ہلاکر امراضِ قلب سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘ ماہرین
پیر 8 اگست 2016 14:15
(جاری ہے)
اس سے قبل کئی اہم تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ بہت دیر تک بیٹھے رہنے سے عمررسیدہ افراد قبل ازوقت موت کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔میسوری یونیورسٹی میں ڈاکٹر حومے پاڈیلا کے مطابق جدید طرزِ زندگی میں ہم غیرشعوری طور پر بہت دیر تک بیٹھے رہتے ہیں۔
اگر ہم بہت دیر تک بیٹھے رہیں تو پیروں میں خون کی گردش سست ہوجاتی ہے جو قلب کو متاثر کرتا ہے۔ ایسے میں بیٹھے بیٹھے پیر اور انگوٹھے ہلائے جائیں تو پیروں تک خون کا بہا بہتر ہوجاتا ہے اور شریانیں بہتر ہوتی ہیں۔ اس معمولی سی ورزش کے حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں جو اب تک سائنس کے نگاہوں سے اوجھل تھے۔تجرباتی طور پر ان کی ٹیم نے 11 صحتمند مرد و خواتین کو بھرتی کیا تین گھنٹے تک انہیں بٹھا کر ان کے ٹیسٹ لئے گئے۔ اس دوران ایک گروپ کے لوگوں نے ہر چار منٹ کے بعد ایک منٹ کے لئے اپنا پیر ہلایا جبکہ دوسرے پیر کو آرام کی کیفیت میں میں ہی رہنے دیا۔ اس کے بعد تمام رضاکاروں میں دورانِ خون کو نوٹ کیا گیا تو علم ہوا کہ جنہوں نے اپنے پیر ہلائے تھے ان کے جسم میں خون کی بہا بہت اچھا تھا۔ جس پیر کو نہیں ہلایا گیا تھا اس میں خون کا بہا بہت سست تھا۔اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ مصروف زندگی میں بھی معمولی کوشش سے دورانِ خون کو بہتر رکھا جاسکتا ہے۔ اس لیے نشست کے دوران دونوں پیروں کو ہلانے سے خون کا بہا بہتر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ماہرین اسے واک اور جاگنگ کا بدل نہیں کہتے کیونکہ تیز قدموں سے چلنا اور دوڑ جسم پر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتے ہیں۔ڈاکٹر پاڈیلا کے مطابق دفتر میں بھی کام چھوڑ کر کچھ دیر تک چہل قدمی ضرور کریں اور اگر چلنے کا وقت نہ ہو تو بیٹھے بیٹھے پیر ضرور ہلائیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.