پراچی ڈیسائی کی کلپنا چاؤلہ اور گیاتری دیوی کے کردار ادا کرنے کی خواہش

پیر 8 اگست 2016 14:15

پراچی ڈیسائی کی کلپنا چاؤلہ اور گیاتری دیوی کے کردار ادا کرنے کی خواہش
ممبئی ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کلپنا چاؤلہ اور گیاتری دیوی کا کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔پراچی ڈیسائی نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کا شوق ہے جو کسی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہو۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں ،کہ ان کو کن کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، پراچی نے کہا کہ ان کو بھارتی نژاد امریکی خلاء باز کلپنا چاؤلہ اور جے پور کی مہارانی گیاتری دیوی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے کیونکہ ان دونوں کی شخصیت اور کارنامے دوسروں سے منفرد اور جداگانہ ہے۔

27 سالہ پراچی کی اب تک کی آخری فلم”اظہر“ہے جس میں انھوں نے کرکٹر اظہرالدین کی پہلی بیوی کا کردار نبھایا ہے۔فلم 14 اگست کو ریلیز ہو گی۔ان کی اگلی فلم ”راک آن ٹو“ہے ۔