یونس خان اور محمد حفیظ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے تین میچوں میں رنز کا قابل ذکر مجموعہ نہ بنا سکے

پیر 8 اگست 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان اور محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے تین میچوں میں رنز کا قابل ذکر مجموعہ نہ بنا سکے۔ یونس خان انگلینڈکے خلاف 3ٹیسٹ میچوں میں صرف 122رنزبناسکے۔

(جاری ہے)

یونس خان نے انگلینڈکے خلاف3ٹیسٹ میچوں کی6اننگزمیں20.33کی اوسط سے14چوکوں کی مدد سے122رنزبنائے جن میں کوئی سنچری یانصف سنچری شامل نہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور33رنزہے جبکہ محمدحفیظ انگلینڈنے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں 17 کی اوسط سے 102 رنز بنائے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 42 رنزہے اور وہ 2 بار صفر پر آوٴٹ ہوئے۔

محمدحفیظ نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں40،دوسری اننگزمیں صفررن بناکرآوٴٹ ہوئے۔دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 18اوردوسری اننگزمیں42رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں صفرپراوردوسری اننگزمیں2رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔وہ انگلینڈکے خلاف 3ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچری یاسنچری بنانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :