انگلینڈ کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی طرف سے زیادہ رنز کپتان مصباح الحق نے بنائے

پیر 8 اگست 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے3ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی جانب سے زیادہ رنز کپتان مصباح الحق نے بنائے۔انہوں نے 3 میچوں کی6اننگزمیں44.50کی اوسط سے267رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 114 رنز ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپراظہرعلی نے3میچوں کی6اننگزمیں36کی اوسط سے216رنزبنائے جن میں ایک سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 139 رنز ہے۔

تیسرے نمبرپراسدشفیق نے3میچوں کی6اننگزمیں27.50کی اوسط سے165رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 73 رنز ہے۔چوتھے نمبرپرسمیع اسلم نے ایک میچ کی2اننگزمیں76کی اوسط سے152رنزبنائے جن میں 2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 82 رنز ہے۔پانچویں نمبرپرسرفرازاحمد نے3میچوں کی6اننگزمیں29.80کی اوسط سے149رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور46رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :