جشن آزادی کے موقع پر ہم کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں‘اعجاز الرحمن

پیر 8 اگست 2016 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) لیژر سٹی باولنگ کلب میں پاکستان ٹن پن باولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹن پن باولنگ چیمپ‘ن شپ کا آغاز ہو گیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹن پن باولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالرحمن کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم کھیلوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا نام پر امن ممالک کی فہرست میں گنا جائے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنی نئی نسل کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول کریں گے۔ آزادی کپ ٹن پن باولنگ چیمپ‘ن شپ کے پہلے مرحلے پر خواتین کا مقابلہ منعقد کروایا گیا۔ جس میں سخت مقابلے کے بعد بارہ خواتین نے سیکنڈراونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کومل فہد نے دوسونو سکور کے ساتھ پہلی ،شازیہ نیٴر ایک سو چوانوے کے ساتھ دوسری جبکہ فوزیہ خان نے ایک سو چوہتر سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی شمع ،شائستہ،خوشبخت عباس،روزینہ علی،شمیم اشرف،سدرہ سعید،سعدیہ عارف اور صبا شیمیم نے دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آزادی کپ ٹن پن باولنگ چیمپ‘ن شپ میں ہفتہ بھر کی تقریبات میں خواتین مرد اور خصوصی افراد کے لئے مقابلوں کے انعقاد کیا۔ اور 14 اگست کو احتتامی تقریب کے دوران کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :