افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر عملے کی واپسی کیلئے قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کردیا

عملے کی واپسی کے معاملے پر پھوٹ پڑچکی،عسکریت پسند دوگروپوں میں بٹ چکے ہیں،طالبان ذرائع

پیر 8 اگست 2016 14:22

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے یرغمال بنائے گئے عملے کے ارکان کی رہائی کے بدلے طالبان نے پاکستان سے اپنے بعض اہم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بارے میں طالبان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان کے ملٹری کونسل کے سربراہ ملا صدر ابراہیم نے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کے بدلے طالبان قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ان ذرائع کا کہنا تھاکہ ملا صدر نے دیگر قیدیوں کے علاوہ ملا برادر قندیارکے کمانڈر ملا عبدالصمد اور قاری حمد اللہ کے زخمی ہونیوالے بھائی ملا دا ید کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :