انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا،فاتح الیون برقرار

پیر 8 اگست 2016 14:38

انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا،فاتح الیون ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے 13رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ بلے باز جیمز ونس کے زخمی ہونے کے باوجود برمنگھم ٹیسٹ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ انگلش ٹیم نے اوول ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

برمنگھم ٹیسٹ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ سلیکٹرز نے لیگ سپنر عادل رشید اور فاسٹ بالر جیک بال پر بھی اعتماد کیا ۔ ایجبیسٹن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے جیمز ونس بھی 13 رکنی سکواڈ میں شامل ، ایلسٹر کک الیون کو چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں آج برمنگھم سے لندن پہنچیں گی ۔