شین وارن کی پسندیدہ 2 ٹیموں میں 3پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

پیر 8 اگست 2016 14:40

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) سابق مایہ ناز آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں اور موجودہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی پسندیدہ 2 ٹیمیں بنائی ہیں جس میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔کمنٹیٹر مچل اتھرٹن اور رمیز راجا نے آسٹریلوی سابق لیگ اسپنر شین وارن کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر مشتمل 90 کی دہائی اور موجودہ کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں بنانے کا کہا جس پر انہوں نے 90 کی دہائی کے عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس میں ان کی جانب سے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے سعید انور کو انہوں نے بطور اوپننگ بیٹسمین اور وسیم اکرم کو بطور کپتان کی حیثیت سے چنا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں مچل سلیٹر، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، برین لارا، جیک کیلس، کمار سنگاکارا، شین وار، کٹلی ایمبروز، مرلی دھرن اور گلین میگرا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں انہوں نے ڈیوڈ وارنر، انگلش کپتان السٹرک کک، جوئے روٹ، ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ، اے بی ڈی ویلئر، بین اسٹوک، روی چندرن ایشون، مچل اسٹارک، یاسر شاہ، جیمز اینڈریسن اور مورنی مورکل شامل ہیں۔ انہوں نے موجودہ کھلاڑیوں میں نہ شامل کئے گئے اپنے پسندیدہ 2 کھلاڑیوں کا بھی نام لیا جسے وہ لسٹ میں شامل نہ کرسکے جن میں جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل ہیں۔