ریو اولمپکس کے دوسرے روز بھی کئی ریکارڈ قائم

پیر 8 اگست 2016 14:41

ریو اولمپکس کے دوسرے روز بھی کئی ریکارڈ قائم

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس کے دوسرے روز بھی کئی ریکارڈ قائم ہوئے ،برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے باقاعدہ مقابلوں کے دوسرے روز ویٹ لفٹنگ میں چین کے لونگ کنگ کوان نے ورلڈ اور اولمپک ریکارڈ کے ساتھ مینز 56 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔لونگ کنگ کوان نے اسنیچ اور پھر کلین اینڈ جرک میں مجموعی طور پر 307 کلو گرام وزن اٹھا کر یہ ریکارڈز قائم کیے، انہوں نے ایران کے ہلیل موٹولو کا 16 برس قبل سڈنی اولمپکس میں قائم کردہ 305 کلوگرام وزن کا ریکارڈ توڑا۔

(جاری ہے)

ویٹ لفٹنگ میں ہی ویمنز 53 کلو گرام کیٹگری میں چین کی لی یوان نے اسنیچ میں نیا اولمپک ریکارڈ بنایا، انہوں نے اس کیٹگری میں 101 کلو گرام وزن اٹھایا۔چین کی شوٹر مینگ زوئی زینگ نے ویمنز دس میٹر ایئر پسٹل میں اولمپک ریکاڈ بنایا، انہوں نے199 عشاریہ 4پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا ،خواتین کے سوئمنگ مقابلوں میں امریکی پیراک کیٹی لیڈسکی نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔انہوں نے چار سو میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں مقررہ فاصلہ تین منٹ اٹھاون اعشاریہ سات ایک سکینڈز میں طے کیا جو ان ہی کے قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ سے اعشاریہ چونتیس سکینڈز زیادہ تھا۔

متعلقہ عنوان :