شیو سینا نوازشریف کی بھارتی جارحیت سے زخمی کشمیریوں کو علاج کی پیشکش پر آگ بگولا

پیر 8 اگست 2016 14:42

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش پر آگبگولا ہوگئی ،شیوسینا کا کہنا ہے بھارت اپنے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان یا نوازشریف کواس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ترجمان منیشا کیندی کا کہنا ہے کہ بھارتی زخمی شہریوں کو علاج معالجے کی سولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے پاکستان کو اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بارے میں پاکستان یا نوازشریف کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ انکا مسئلہ نہیں ہے بھارت اپنے شہریوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاتھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو علا ج معالجے کی سولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔