چیف جسٹس سپریم کورٹ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 8 اگست 2016 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،چیف جسٹس نے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،چیف جسٹس نے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا اور امیدظاہر کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائی گی۔