عمان : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بالکل معاف نہیں کیا جائے گا: ٹریفک پولیس

پیر 8 اگست 2016 14:55

عمان : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بالکل معاف نہیں کیا جائے ..

عمان: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): عمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوا نین کی خلاف ورزی پر کسی شہری کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے شاہی حکم نامہ نمبر38/2016کے مطابق کچھ ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی شرح میں 10 فیصد تک اضافہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

عمانی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے اس کے بعد 4ستمبر سے اس قانون پر مکمل عملدرآمد کیا جا ئے گا۔

ٹریفک خلاف ورزیوں پر 100عمانی ریال سے لے کر 3000عمانی ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔دوران ِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر دس جیل کی سزا اور 300عمانی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا ہو سکتی ہے ۔