کوئٹہ سینٹرل پولیس آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

پیر 8 اگست 2016 15:03

کوئٹہ۔08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کے بعد سینٹرل پولیس آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردگیا۔حکام نے واقعہ سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کے بعد سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جس کے فون نمبر9201610 اور92101612 ہیں عوام الناس سے واقعہ سے متعلق کسی بھی قسم معلومات ان ٹیلی فون نمبرپرشیئر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔