امریکا میں سکائی ڈائیونگ کے دوران دو چھاتہ بردار ہلاک

پیر 8 اگست 2016 15:15

واشگٹن ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) امریکا میں سکائی ڈائیونگ کے دوران دو چھاتہ بردار ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کیلی فورنیا میں سکائی ڈائیونگ کے دوران ہلاک ہونے والے 2 میں سے ایک نوجوان کی یہ پہلی کوشش تھی۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان میں شامل 18 سالہ ٹیلر ٹرنر پہلی مرتبہ پیراشوٹ کے ذریعے فضا سے زمین پر چھلانگ لگا رہے تھے جبکہ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص اسکائی ڈائیونگ اسکول کا انسٹرکٹر تھا، جو ٹرنر کے ساتھ تھا۔ ان دونوں افراد کا پیراشوٹ نہیں کھل پایا اور یہ دونوں زمین پر گر ہلاک ہو گئے۔ اسکائی ڈائیونگ اسکول لودی پیراشوٹ سینٹر کے مطابق ہلاک ہونے والا انسٹرکٹر تجربہ کار تھا اور اس سے قبل قریب 700 مرتبہ ایسی چھلانگیں لگا چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :