11اگست کو صوبہ پنجاب میں” منیارٹی ڈے “کی تقر یبات منائی جا ئیں گی

پیر 8 اگست 2016 15:20

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) حکومت پنجاب 11اگست کو صوبہ بھر میں ”مینارٹی ڈے“(یوم اقلیت“کی تقریبات منا رہی ہے اس سلسلے میں محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے زیر اہتمام لا ہور میں اہم تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر برائے انسانی حقو ق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کریں گے ۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کے دن کے موقع پر سکھ ،ہندواور مسیحی برادری کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ تقریب میں تحریک پاکستان میں اقلیتوں کے اہم راہنماؤں کے کردار کو سراہا جائے گا ۔ صوبائی وزیر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈز پیش کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی خوشحالی ، ترقی اور امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔