گندم کے ملکی سپلائرز کی جانب سے 70 ملین ڈالر کا مطالبہ جھوٹ پر مبنی ہے،مصر

پیر 8 اگست 2016 15:24

قاہرہ ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ گندم کے مقامی سپلائرز کی جانب سے 70 ملین ڈالر کے مطالبہ کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ گندم سپلائرز کی جانب سے 621 ملین مصری پونڈ (69.93 ملین ڈالر) کا مطالبہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان سپلائرز نے درحقیقت یہ گندم فراہم ہی نہیں کی اور صرف کاغذی کارروائی میں اسے ظاہر کیا جارہا ہے جس میں سرکاری اہلکار بھی ملوث ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسے کئی سپلائرز کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جو فراہم کردہ گندم سے زیادہ کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 221800 ٹن گندم صرف کاغذوں میں ظاہر کی جارہی ہے جس کی مالیت 621 ملین مصری پونڈ سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :